ملت کے نوجوانوں کا مستقبل عصری و اعلیٰ تعلیم پر منحصر : رونق یار خان

تاثیر 27  فروری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

حیدرآباد27 فروری(راست)قوم وملت کے نوجوانوں کا مستقبل عصری واعلیٰ تعلیم پرمنحصر ہے۔ ہمیں اپنے بچوں کو موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق عصری واعلیٰ تعلیم دلانا چا ہئے۔تعلیم کے بغیر انسان کا وجود نامکمل ہے۔ ان خیالات کااظہار فرحت ہائی اسکول ،کشن باغ کی جانب سے کے۔ کے فنکشن ہال چنتل میٹ میںمنعقدہ سالانہ جلسہ سے مہمان خصوصی نویں نظام رو نق یار خان نے کیا۔انہوں نے فرحت ہائی اسکول کے ذمہ داروں کوان کی تعلیمی خدمات پرمبارک باد دی اورکہاکہ اسکول کی جانب سے بچوں کوبہترین انداز میں تعلیم فراہم کی جارہی ہے ۔اس موقع پراسکول کے پرنسپل ڈاکٹر محمد امتیاز اورپروفیسر محمد عامرالدین نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ اسکول کے ذمہ داران کی جانب سے رونق یار خان کوتہنیت پیش کی گئی۔ ایس اے قیصر ،خواجہ بدرالدین، شمس قادری ،خواجہ سید،محمدفیصل،سرورخان، میرمعیدالدین انور،سید عامر نے مہمانان اعزازی کی حیثیت سے شرکت کی۔ اس موقع پر طلبہ کی جانب سے مختلف کلچرل پروگرام پیش کئے گئے۔ اس موقع پر اسکول کے اساتذہ، طلبہ کے سرپرست اور دیگرموجودتھے۔