ٹرمپ کے موقف میں نرمی کے بعد عالمی بازار میں جوش کا ماحول، ایشیائی بازاروں میں تیزی کا رجحان

تاثیر 04  فروری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 4 فروری : امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے درآمدات ٹیکس میں اعتدال پسندی کا اشارہ دینے کے بعد عالمی مارکیٹ میں جوش و خروش کا ماحول دکھائی دے رہا ہے۔ حالانکہ گزشتہ سیشن کے دوران امریکی بازار ٹیرف وار کے دباو کی وجہ سے گراوٹ کے ساتھ بند ہوئے تھے لیکن ا?ج اس خوف کے ٹل جانے کے باعث ڈاو جونز فیوچرز میں مضبوطی کے ساتھ کاروبار ہوتا نظر ا?رہا ہے۔ امریکی مارکیٹ کی طرح یورپی مارکیٹ بھی ا?خری سیشن کے دوران مسلسل دباو کا شکار رہی۔ وہیں ایشیائی بازاروں میں ا?ج مضبوط رجحان برقرار ہے۔
امریکی مارکیٹ گزشتہ سیشن کے دوران دباو میں رہی۔ ایس اینڈ پی 500 انڈیکس 0.76 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 5,994.57 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح نیس ڈیک نے 221.83 پوائنٹس یعنی 1.13 فیصد گر کر 19,405.61 پوائنٹس کی سطح پر گزشتہ سیشن کے کاروبار اختتام کیا۔ ڈونالڈ ٹرمپ کے موقف میں نرمی کے بعد ڈاو جونز فیوچر فی الحال 0.18 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ 44,500 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔