تاثیر 27 فروری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
ممبئی ،27 فروری :امتیاز علی جنہوں نے آخری بار نیٹفلکس پر دلجیت دوسانجھ کے ساتھ ‘امر سنگھ چمکیلا’ پیش کیا تھا، اب وہ ایک نئی رومانوی ڈرامہ سیریز لے کر آرہے ہیں۔ نیٹفلکس کے ساتھ ایک بار پھر تعاون کرتے ہوئے، امتیاز ‘او ساتھی رے’ نام کی اس ویب سیریز کے مصنف اور پروڈیوسر کے طور پر منسلک ہیں۔ اس سیریز میں ادیتی راؤ حیدری مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔ تاہم اس بار امتیاز علی ویب سیریز کی ہدایت کاری کی کمان اپنے بھائی کو سونپ رہے ہیں۔
امتیاز علی کی نئی ویب سیریز ‘او ساتھی رے’ کو ان کے بھائی عارف علی ڈائریکٹ کر رہے ہیں، جو اس سے قبل ‘وہ’ جیسی سپر ہٹ ویب سیریز بنا چکے ہیں۔ اس رومانوی ڈرامے میں ادیتی راؤ حیدری، ارجن رامپال اور اویناش تیواری مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ ناظرین اس دلچسپ تکڑی کو اسکرین پر دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں۔ ‘او ساتھی رے’ جلد ہی نیٹفلکس پر اسٹریم کرے گی، حالانکہ اس کی ریلیز کی تاریخ ابھی تک سامنے نہیں آئی ہے۔