تاثیر 02 فروری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
جے پور، 2 فروری : دوعالمی شہرت یافتہ مصنفین ششی تھرور اور فرانسسک میرالس نے جے پور لٹریچر فیسٹیول میں ایک سیشن ‘پروشارتھ: دی فور وے پارٹ’ کے دوران پلوی ائیر کے ساتھ ہندو مذہب، بھکتی اور قدی فلسفے پر تبادلہ خیال کیا۔ جدید دور میں قدیم فلسفیکے بارے میں پلوی ائیر کے ساتھ معبود کے تصور کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قدیم زمانے میں ہندو مذہب میں معبود کا تصور بہت آسان تھا۔ انہوں نے کہا، “ہندو مذہب میں، خدا شکل و صورت سے بے نیاز اور نرگن ہے، جیسا کہ اسلام میں ہے۔ یہ ہندو مذہب نہیں ہے، جہاں صرف جئے شری رام کہنا ضروری ہوتا ہے اور جو نہیں کہتے ان کو مارا پیٹا جاتا ہے۔ لیکن وقت کے ساتھ ساتھ معبود کے لئے ایک شکل کی ضرورت محسوس کی گئی تھی اس لئے “آج ہم ہاتھی اور چوہے پر بیٹھے ہوئے ایک شخص کو بھی بھگوان مان لیتے ہیں۔