تاثیر 02 فروری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
کولکاتا، 02/ فروری (تاثیر بیورو) معروف فوٹوگرافر انوپم ہلدار، کمشنر برائے وزارت خزانہ، مغربی بنگال نے ‘کولکتہ فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن’ کی دوسری تصویری نمائش کا دورہ کیا۔ انہوں نے بروز سنیچر کی سہ پہر دھرم تلہ کے سدھو کانو دہر علاقے میں نمائش کی جگہ کا دورہ کیا, اس دوران انہوں نے کہا کہ “اس نمائش میں حصہ لینے والے تقریباً سبھی مختلف ذرائع ابلاغ سے وابستہ ہیں۔ میں آکر فخر محسوس کر رہا ہوں۔ نمائش کا افتتاح اروپ بسواس وزیر برائے پاور، ہاؤسنگ، کھیل اور نوجوانوں کی بہبود، حکومت مغربی بنگال کے ہاتھوں ہوا۔ واضح رہے کہ “یہ نمائش کل 233 تصاویر کے ساتھ منعقد کی جا رہی ہے جس میں 37 بلیک اینڈ وائٹ تصاویر شامل ہیں۔ دلچسپی رکھنے والے افراد 4 فروری تک ہر روز صبح 10 بجے سے رات 8 بجے تک اس نمائش کو دیکھ سکتے ہیں۔”