جے ایس ڈبلیو گروپ کے چیئرمین سجن جندل کو ‘بزنس لیڈر آف دی ڈیکیڈ’ ایوارڈ سے نوازا گیا

تاثیر 22  فروری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

کولکتہ،21/ فروری (تاثیر بیورو) جے ایس ڈبلیو گروپ کے چیئرمین سجن جندل کو 15ویں اے آئی ایم اے مینیجنگ انڈیا ایوارڈز میں ‘بزنس لیڈر آف دی ڈیکیڈ’ (دہائی کا بہترین کاروباری رہنما) کے اعزاز سے نوازا گیا۔ یہ ایوارڈ ان کی قائدانہ صلاحیتوں اور جے ایس ڈبلیو گروپ کو ایک عالمی سطح کے ادارے میں تبدیل کرنے کے اعتراف میں دیا گیا۔یہ ایوارڈ آج ایک تقریب میں پیش کیا گیا، جس میں مہمانِ خصوصی مرکزی وزیر تعلیم، شری دھرمیندر پردھان، اور معزز مہمان، وزیر مملکت برائے تجارت و صنعت، الیکٹرانکس اور آئی ٹی، شری جیتن پرساد موجود تھے۔ اس موقع پر کے پی ایم جی انڈیا کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر، جناب یزدی ناگپورے والا نے تعریفی کلمات پیش کیے۔