سعودی ولی عہد اور جرمن صدر نے باضابطہ بات چیت

تاثیر 04  فروری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

ریاض،04فروری:سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی عرب کے دورے پر آنے والے جرمن صدر فرینک والٹر سٹین میئر کے ساتھ باضابطہ ملاقات اور بات چیت کی۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ال یمامہ پیلس میں سعودی رائل کورٹ میں جرمن صدر کا استقبال کیا جہاں ان کے دورے کے لیے ایک سرکاری استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی۔ جرمن صدر نے اپنے 4 روزہ علاقائی دورے کا آغاز سعودی عرب سے کرنے کا فیصلہ کیا۔ جس کے بعد وہ اردن اور ترکیہ کے دورے پر جائیں گے۔دریں اثنا سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے 2022 میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے امکانات اور انہیں ترقی دینے کے مواقع کا جائزہ لے کر سعودی عرب اور جرمنی کے درمیان سفارتی تعلقات کو مضبوط بنانے میں کردار ادا کیا۔ دونوں نے باہمی تعاون کے معلامات اور پروگراموں پر تبادلہ خیال کیا۔ سعودی جرمن تعلقات کی تاریخ 1929 تک شروع ہوتی ہے جب شاہ عبدالعزیز نے دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے معاہدے پر دستخط کیے اور 1938ء میں سعودی عرب میں وفاقی جمہوریہ جرمنی کا پہلا غیر مقیم سفارتی نمائندہ مقرر کیا گیا۔