جونپور، 20 فروری : اتر پردیش کے جونپور ضلع میں بدھ کی رات دیر گئے دو مقامات پر پیش آئے سڑک حادثات میں اب تک نو لوگوں کی موت ہو چکی ہے، جبکہ 29 لوگ زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ تمام عقیدت مند کاشی وشوناتھ اور ایودھیاجا رہے تھے۔
پہلا واقعہ بدھ کی دیر رات تقریباً 1.30 بجے پیش آیا۔ جونپور سے سلطان پور جا رہی ٹاٹا سومو کو نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں 11 میں سے پانچ مسافروں کی موت ہو گئی۔ جاں بحق ہونے والوں میں تین خواتین، ایک مرد اور ایک کمسن بچہ شامل ہے۔ ان میں سے دو کی شناخت کانتی دیوی (60) اور نتیش کمار (20) کے طور پر ہوئی ہے، جو ہزاری باغ، جھارکھنڈ کے رہنے والے ہیں۔ تین دیگر کی شناخت کی جا رہی ہے۔ باقی چھ زخمیوں کو جونپور کے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
دوسرا حادثہ اسی رات 3 بجے پیش آیا جہاں ایک بس پیچھے سے آنے والے ٹرک ٹریلر سے ٹکرا گئی۔
اتر پردیش کے جونپور میں دو مقامات پر سڑک حادثہ، 09 لوگوں کی موت
