انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: آئی سی سی نے فائنل کے لیے میچ عملے کا اعلان کر دیا

تاثیر 01  فروری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، یکم فروری: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جانے والے آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2025 کے فائنل کے لیے میچ عملے کا اعلان کر دیا ہے۔
آسٹریلیا کے ایشلی گیبنس اور نیدر لینڈ کے نتن باتھی کو کوالالمپور کے بایوماس ا وول میں ہونے والے اس اہم میچ کے لیے آن فیلڈ امپائر مقرر کیا گیا ہے۔ گیبنز نے انگلینڈ کے خلاف ہندوستان کی سیمی فائنل جیت میں میدان میں امپائرنگ کی تھی جبکہ جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان سیمی فائنل میچ میں باتھی امپائرنگ کر چکے ہیں۔
آئرلینڈ کے ایڈن سیور تھرڈ امپائر کاکردار ادا کریں گے جب کہ فورتھ امپائر کے طور پر زمبابوے کے فورسٹر متیزوا کوذمہ داری سونپی گئی ہے۔ ڈیوڈ گلبرٹ کو اس میچ کے لیے میچ ریفری مقرر کیا گیا ہے۔
فائنل میچ کے لیے مقرر کردہ میچ عملہ:
فیلڈ امپائرز: ایشلے گبنز، نتن باتھی
تھرڈ امپائر: ایڈن سیور
فورتھ امپائر: فورسٹر متیزوا
میچ ریفری: ڈیوڈ گلبرٹ
بھارت اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں اس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہلی بار آمنے سامنے ہوں گی جس کی وجہ سے شائقین کرکٹ کے لیے یہ میچ سنسنی خیز ہونے کی امید ہے۔