چیمپئنز ٹرافی میں بھارت اور آسٹریلیا کو ہرانا مشکل ہوگا، رکی پونٹنگ کی پیش گوئی

تاثیر 02  فروری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

دبئی،02فروری : کرکٹ کے عظیم کھلاڑی رکی پونٹنگ کا خیال ہے کہ کھلاڑیوں کا معیار اور حالیہ تاریخ بھارت اور آسٹریلیا کو آئندہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں مقابلہ کرنے کے لیے مضبوط دعویدار بناتی ہے۔ پچاس اوور کا یہ ٹورنامنٹ 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان کے تین اور دبئی میں ایک وینیوز پر کھیلا جائے گا۔ پونٹنگ نے آئی سی سی ریویو میں کہا، ’’بھارت اور آسٹریلیا کو ہرانا ایک بار پھر مشکل ہے۔
سابق آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ اس وقت دونوں ممالک کے کھلاڑیوں کی سطح کے بارے میں سوچیں اور حالیہ تاریخ دیکھیں، جب یہ بڑے فائنل اور آئی سی سی (انٹرنیشنل کرکٹ کونسل) کے بڑے مقابلے ہوئے تو یقیناً آسٹریلیا اور بھارت کہیں نہ کہیں موجود ہے۔ بھارت اور آسٹریلیا وہ دو ٹیمیں ہیں جنہوں نے دو بار چیمپئنز ٹرافی جیتی۔ بھارت نے 2013 میں ٹائٹل جیتا تھا اور 2002 میں سری لنکا کے ساتھ ٹرافی شیئر کی تھی جب فائنل بارش کی وجہ سے ضائع ہو گیا تھا۔ آسٹریلیا نے 2006 اور 2009 میں لگاتار دو ٹائٹل جیتے تھے۔ پونٹنگ کے مطابق 2017 میں ٹائٹل جیتنے والی دفاعی چمپئن پاکستان بھی ایک سخت چیلنج پیش کرے گی۔