تاثیر 12 مارچ ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
ممبئی، 12 مارچ ـروشی روتیلا بالی ووڈ کی ایک مشہور اداکارہ ہیں۔ اروشی اپنی ذاتی زندگی کو لے کر ہمیشہ سرخیوں میں رہتی ہیں۔ اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ اروشی کی بولڈنس کے بھی مسلسل چرچے ہو رہے ہیں۔ اروشی نے حال ہی میں ایک نئی کار خریدی ہے۔ اروشی نے حال ہی میں رولس رائس کی لگڑری کار پریمیم ایس یو وی کی، رولس رائس کلینن خریدی ہے۔ اس شاندار کار کی قیمت تقریباً 12 کروڑ روپے ہے۔ بالی ووڈ میں کسی اداکارہ کے پاس یہ کار نہیں ہے۔ اروشی اس کار کو خریدنے والی پہلی اداکارہ بن گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اروشی نے انسٹاگرام کی فوربس رچ لسٹ میں بھی اپنی جگہ بنا لی ہے۔
امبانی، شاہ رخ خان کے پاس یہ کار ہے یہ رولس رائس کار بالی ووڈ فلموں میں بھی دیکھی جاچکی ہے اور کئی مشہور شخصیات کے پاس یہ لگڑری گاڑی پہلے سے موجود ہے۔ شاہ رخ خان، وویک اوبرائے، اجے دیوگن اور اللو ارجن جیسی مشہور شخصیات بھی اس کار کے مالک ہیں۔ اس کے علاوہ بھارت کے امیر ترین صنعت کار مکیش امبانی کے گیراج میں بھی کئی رولس رائس کاریں شامل ہیں۔