چلتی بس میں اسلحہ کے زور پر مغربی بنگال کے تاجر سے لوٹ معاملہ میں دو گرفتار

تاثیر 12  مارچ ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

ارریہ 12 مارچ:ارریہ ٹاو?ن تھانہ علاقہ کے کسیار گاو?ں کے قریب بس میں سوار مغربی بنگال کے تاجر ثمرل شیخ سے 28 فروری کو دو بائک سوار بدمعاشوں کے ذریعہ ایک بس میں سفر کرنے والے 2.5 لاکھ روپے کی لوٹ کا معاملہ حل کر لیا ہے۔ اس معاملے میں پولیس نے دو دیسی ساختہ پستول ، دو کارتوس ، واردات میں استعمال ہونے والی دو موٹرسائیکل اور 200 روپے کی رقم برا?مد کی ہے۔ اس واقعہ کی اطلاع ایس پی انجنی کمار نے بدھ کے روزاپنے دفتر کے کمرے میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں دی۔
ایس پی انجنی کمار نے بتایا کہ 28 فروری کی شام کو مغربی بنگال کے مرشد ا?باد ضلع کے نودا میں رہنے والے ایک تاجر سمرل شیخ ولد قیامت شیخ سے 2.5 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے تھے، وہ رانی گنج سے پیسے لینے کے بعد بس سے جا رہے تھے۔ نامعلوم بدمعاشوں نے دو بائک پر تاجر کا تعاقب کیا اور کسیارگاو?ں کے قریب بس میں سوار ہو کر لوٹ مار کی واردات کو انجام دیا۔
ایس پی نے کہا کہ ایس ڈی پی او رام پکار سنگھ کی قیادت میں ایک ایس ا?ئی ٹی تشکیل دی گئی تھی تاکہ اس واقعہ میں ملوث بدمعاشوں کو گرفتار کیا جا سکے اور لوٹی گئی رقم برا?مد کی جا سکے۔ ایس ا?ئی ٹی ٹیم میونسپل کونسل کی جانب سے نصب کردہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے تکنیکی تحقیقات کی بنیاد پر واقعے میں ملوث 35 سالہ محمد شمشل ولد محمد جلیل اور 25 سالہ محمد حسام کو گرفتار کر کے قبضے سے دو دیسی پستول ، دو موٹرسائیکلیں اور 2600 روپے کی رقم برا?مدکی گئی ہے۔