اسرائیل نے غزہ کو خوراک کی سپلائی فی الحال روکنے کا فیصلہ کیا

تاثیر 03  مارچ ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

تل ابیب، 03 مارچ: اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے غزہ کی پٹی میں جنگجو گروپ حماس کے خلاف جنگ میں امریکی حمایت پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ دکھاوا نہیں کرتے، دوستی بھی نبھاتے ہیں۔ انہوں نے حماس کو خبردار کیا کہ اسرائیل خوراک کی سپلائی غزہ تک نہیں پہنچنے دے گا۔
وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے یہ بات ایکس پر اپ لوڈ کردہ ایک ویڈیو پیغام میں کہی۔ اس پیغام میں انہوں نے اپنے حالیہ دورہ واشنگٹن کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں اسرائیل کے بہترین دوست ہیں۔ اسرائیل غزہ کے حوالے سے ان کے وڑنری منصوبے کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ امریکہ نے زیر التواء￿ فوجی سامان بھیج کر اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔