تاثیر 03 مارچ ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
بارہ بنکی، 03 مارچ : شادی کی تقریب سے گھر لوٹ رہے موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوانوں کی رام نگر تھانہ علاقہ میں اتوار کی دیر رات سڑک حادثہ میں موت ہو گئی۔انسپکٹر انچارج اجے کمار تیواری نے پیر کو بتایا کہ کل رات رام نگر تھانہ علاقہ کے بٹھورا گاؤں سے شادی کا بارات سہالی گیا تھا۔ گاؤں کے کندن (24) اور کلیرام (23) موٹر سائیکل پر شادی میں شرکت کے لیے گئے تھے۔ دونوں دیر رات ایک شادی کی تقریب سے واپس آرہے تھے کہ رانی بازار اور تلوک پور کے درمیان گاؤں ٹانڈہ روات کے قریب موڑ پر موٹر سائیکل بے قابو ہوکر درخت سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں دونوں نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ راہگیروں نے آج صبح سڑک کنارے کھائی میں دو نوجوانوں کی لاشیں پڑی دیکھ کر پولیس کو اس واقعہ کی اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر متوفی کی شناخت کی، ان کے اہل خانہ کو واقعے کی اطلاع دی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔