حیدرآباد میں 6 ماہ کی دلہن نے خودکشی کی

تاثیر 04  مارچ ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

حیدرآباد, 4 مارچ : حیدرآباد میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں 35 سالہ سافٹ ویئر انجینئر نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔ دیویکا نامی خاتون نے کل رات اپنے گھر میں پھانسی لگا کر جان دے دی۔ دیویکا کے شوہر ستیش، جو خود بھی ایک ٹیکنیکل انجینئر ہیں، نے پولیس اور دیویکا کے افراد خاندان کو اس واقعہ کی اطلاع دی۔ واضح رہے کہ چھ ماہ قبل دیویکا اور ستیش کی شادی ایک شاندار تقریب میں گوا میں ہوئی تھی۔ لیکن دیویکاکی موت کے بعد اس کے افراد خاندان نے شوہر پرجہیز کیلئے ہراساں کرنے کا سنگین الزام عائد کیا ہے۔
خاندان کاکہنا ہے کہ ستیش دیویکا پر مسلسل دباؤ ڈال رہا تھا، جس کی وجہ سے وہ ذہنی تناؤ کا شکار ہو گئی اور یہ انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہوئی۔ پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے، جبکہ مزید تفصیلات کا انتظار کیاجارہا ہے۔