تاثیر 09 مارچ ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
سنگھواڑہ دربھنگہ ( محمد مصطفی)مقامی تھانہ حلقہ کے بھوانی پور پنچایت کے مہیسار میں اتوار کے روز کرکٹ کھیلنے کے دوران بالر و فیلڈر کی ٹکر میں بولنگ کر رہے مہیسار گاؤں باشندہ راکیش پاسوان کے 15 سالہ بیٹا آشیش پاسوان کی موت ہو گئی حادثے کے بعد افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا اطلاع پر موقع پر پہنچی پولیس نے معاملے کو پرسکون بنایا مقتول کے دادا برج کشور پاسوان نے بتایا کہ بچا ہائی اسکول کے میدان میں کرکٹ کھیل رہا تھا آشیش باؤلنگ کر رہا تھا اسی دوران کیچ لپکنے کے دوران فیلڈر سے آشیش ٹکڑا گیا پیٹ و سینے میں شدید چوٹ لگنے سے وہ بے ہوش ہو کر گر گیا موقع پر موجود دیگر کھلاڑیوں نے اسے پانی پلایا اس کے باوجود حالت بہتر نہیں ہوتا دیکھ گاؤں کے ہی ڈاکٹر کے یہاں لے کر گئے جہاں آشیش نے پیٹ و سینے میں درد ہونے کی بات کہی ڈاکٹر نے اس کو انجکشن دیا اس کے باوجود اس کی حالت میں بہتری نہیں آئی اور اس کی موت ہو گئی انہوں نے بتایا کہ آشیش اپنے نانا جگدیش پاسوان کے یہاں مہیسار میں ہی رہ کر پڑھائی کرتا تھا وہ گاؤں کے مڈل اسکول کے آٹھویں جماعت کا طالب علم تھا اُسکے دادی کا گاؤں مظفر پور کے بینی آباد بات تھانہ حلقہ کے ڈی کودائی میں ہے والد بنگلور میں مزدوری کرتے ہیں تین بھائی ایک بہن میں آشیش سب سے بڑا تھا بیٹے کی موت سے ماں سنیتا دیوی کا رو رو کر برا حال ہے اتوار کی شام کو ہوئے اس حادثے کے بعد موقع پر پہنچی پولیس کو متوفی کے دادا نے بتایا کہ آشیش کے والد فلائٹ سے گاؤں آنے کے لیے نکلے ہیں دیر شب تک گاؤں پہنچ جائینگے تب آگے کی کاروائی کے لیے درخواست دیں گے