تاثیر 01 مارچ ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
ممبئی، یکم مارچ۔2025۔ ریلائنس جیو انفوکوم لمیٹڈ( آر جے آئی ایل)کے چیئرمین آکاش امبانی نے مصنوعی ذہانت (AI) کو اس نسل کی سب سے بڑی تبدیلی قرار دیا ہے۔ آکاشامبانی نے جیو ورلڈ سینٹر میں ‘ ممبئی ٹیک ویک 2025‘کے دوران یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ اے آئی ہندوستان کی اقتصادی ترقی کا اہم ترقی کا انجن ثابت ہوگا، جو آنے والے سالوں میں ملک کو 10 فیصد یا دوہرے ہندسے کی شرح نمو حاصل کرنے کے قابل بنائے گا۔ ڈریم 11 کے سی ای او ہرش جین کے ساتھ فائر سائیڈ چیٹ کے دوران، آکاش امبانی نے اے آئی کو مستقبل کے لیے اہم قرار دیا۔
آکاشامبانی نے کہا کہ ان کی کمپنی نے اے آئی کے محاذ پر رہنمائی کے لیے 1000 سے زیادہ ڈیٹا سائنسدانوں، محققین اور انجینئروں کی ایک ٹیم بنائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی جام نگر میں ایک گیگا واٹ صلاحیت کا ڈیٹا سنٹر بھی بنا رہی ہے، جو ملک کے AI کو آگے بڑھانے میں مدد کرے گا۔ اس کے علاوہ کمپنی گرافک پروسیسنگ یونٹ (GPU) کی پیشکش پر بھی غور کر رہی ہے۔
جیو کے چیئرمین نے کہا کہ ہندوستان کو AI میں آگے لے جانے کے لیے، اسے تین بنیادی شعبوں پر توجہ مرکوز کرنی ہوگی جیسے AI بنیادی ڈھانچہ، تحقیق اور ترقی، اور ہنر مند ی۔ انہوں نے ہندوستان میں ڈیجیٹل اور اے آئی کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں مسلسل سرمایہ کاری کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا، “وہ دن گئے جب ہم ٹیکنالوجی کے معاملے میں پسماندہ طریقے سے سوچتے تھے۔ مجھے لگتا ہے کہ ہم نے دنیا میں یہ ثابت کر دیا ہے کہ ہندوستان ان سرکردہ ممالک میں سے ایک ہے جو ٹیکنالوجی کو تیزی سے اپنا سکتا ہے اور ملک کے فائدے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کر سکتا ہے۔