وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے مدرز آن وہیلز کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

تاثیر 01  مارچ ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی ، یکم مارچ : دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے ہفتہ کو ‘ مدرز آن وہیلز’ سڑک کے سفر کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔یہ سفر جنوب مشرقی ایشیا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سے گزرے گا، جس کا مقصد مختلف خاندانی نظاموں کو سمجھنا اور سماجی بہبود پر ان کے اثرات کی گہرائی سے آگاہی حاصل کرنا ہے۔سفر کے دوران ان ممالک میں بچوں کی پرورش میں ماں کے کردار کے بارے میں آگاہی پھیلائی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ نے تمام ماؤں کو اس دلچسپ سفر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔