کانگریس نے بوڈو لینڈ امن معاہدے کا مذاق اڑایا تھا، آج خطے میں مستقل امن ہے: امت شاہ

تاثیر 16  مارچ ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

کوکراجھار (آسام)، 16 مارچمرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بوڈو امن معاہدے کی مضبوطی کو اجاگر کرتے ہوئے کانگریس پر طنز کیا۔ شاہ نے کہا کہ جب 27 جنوری 2020 کو بوڈو لینڈ ٹیریٹوریل ریجن (ڈی ٹی آر) امن معاہدے پر دستخط ہوئے تو کانگریس نے اس کا مذاق اڑایا تھا، لیکن آج یہ معاہدہ خطے میں پائیدار امن کی بنیاد بن گیا ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اتوار کو آسام کے کوکراجھار میں آل بوڈو اسٹوڈنٹس یونین (اے بی ایس یو) کے 57ویں سالانہ کنونشن سے خطاب کر رہے تھے۔ مرکزی وزیر شاہ نے کہا کہ معاہدے کی 82 فیصد دفعات کو مرکزی اور آسام حکومتوں نے پہلے ہی نافذ کیا ہے۔ اسے اگلے دو سالوں میں مکمل طور پر نافذ کیا جائے گا، جس سے بوڈو لینڈ میں دیرپا امن کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے یاد دلایا کہ افسپا کو 1 اپریل 2022 کو پورے بی ٹی آر خطے سے ہٹا دیا گیا تھا، جس سے استحکام میں اضافہ ہوا ہے۔