تاثیر 16 مارچ ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ،16مارچ:سابق وزیر اور آر جے ڈی ایم ایل اے تیج پرتاپ یادو کے حکم پر ‘وردی میں ڈانس‘‘ کانسٹیبل دیپک کمار کو مہنگا ثابت ہوا ہے۔ ایس ایس پی کے حکم پر پٹنہ پولیس نے بڑی کارروائی کی ہے۔ ایم ایل اے کی سیکورٹی کے لیے تعینات کانسٹیبل کو ہٹا دیا گیا ہے۔ ان کی جگہ ایک اور پولیس اہلکار ان کی حفاظت کے لیے تعینات کئے گئے ہیں۔
پٹنہ کے ایس ایس پی کے حکم پر جاری کی گئی پولیس پریس ریلیز میں لکھا گیا ہے، ‘سوشل میڈیا پر ایم ایل اے تیج پرتاپ یادو کے کہنے پر باڈی گارڈ (کانسٹیبل) دیپک کمار کے ڈانس کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اور ان کے یونیفارم میں عوامی جگہ پر ڈانس کرنے کے بعد دیپک کمار کو تھانہ منتقل کرنے کا حکم دیا گیا ہے، اور ان کے باڈی گارڈ کے طور پر ایک اور جگہ پر تعینات کیا گیا ہے۔