غزہ کی تعمیر نو کے منصوبے کے حوالے سے مصر اور امریکہ کی بات چیت

تاثیر 17  مارچ ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

قاہرہ،17مارچ:مصری اور امریکی ذمے داران کے بیچ غزہ کی تعمیر نو کے منصوبے کے حوالے سے وسیع پیمانے پر بات چیت جاری ہے۔ یہ بات ذرائع نے العربیہ نیوز کو بتائی۔ذرائع کے مطابق واشنگٹن دو طرفہ اجلاسوں کے بعد تعمیر نو کے منصوبے میں چند نکات کے اضافے کا ارادہ رکھتا ہے۔ذرائع نے واضح کیا کہ واشنگٹن نے ان ناموں کی تفصیل طلب کی ہے جو مستبقل میں غزہ کی پٹی کو چلائیں گے۔ ساتھ زور دیا گیا ہے کہ وہ اس حوالے سے حماس سے متعلق کوئی بھی نام دور رکھا جائے۔العربیہ کے ذرائع نے بتایا کہ جانبین کے بیچ بات چیت کے بعد امریکہ رواں ماہ کے آخر میں مصری منصوبے پر مکمل تفصیل پیش کرے گا۔اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر کے مطابق ایک اسرائیلی وفد اس وقت مصر کا دورہ کر رہا ہے۔