تاثیر 27 مارچ ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
جیو نے فائل کئے چار ہزار سے زیادہ پیٹنٹ
ساتھ ہی ملی بین الاقوامی WIPO (ورلڈ انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن) ٹرافی
پیٹنٹ ٹیلی کمیونیکیشن، ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں داخل کئے گئے ہیں
مرکزی وزیر پیوش گوئل نے ایوارڈ سے نوازہ
نئی دہلی، 27 مارچ، 2025۔ ٹیکنالوجی کمپنی جیو پلیٹ فارمز لمیٹڈ( جے پی ایل) کو دو باوقار انٹلیکچوئل پراپرٹی ایوارڈز ملے ہیں۔ ایک طرف، حکومت ہند نے جیو پلیٹ فارم کو نیشنل انٹلیکچوئل پراپرٹی ایوارڈ سے نوازا ہے ۔ ساتھ ہی، ورلڈ انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن (WIPO) نے جیو پلیٹ فارمز کو ٹیکنالوجی اور اختراع میں غیر معمولی کارکردگی کے لیے ٹرافی سے نوازا ہے۔ مرکزی وزیر تجارت اور صنعت پیوش گوئل نے نئی دہلی میں منعقدہ ایک تقریب میں یہ اعزازات دیئے۔
عالمی سطح پر، کمپنی نے پچھلے تین سالوں میں 4 ہزار سے زیادہ پیٹنٹ فائل کیے ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر پیٹنٹ ٹیلی کمیونیکیشن، ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں دائر کیے گئے ہیں۔ آسان الفاظ میں، زیادہ تر پیٹنٹ 5 جی، 6 جی اور مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجیز اور ان سے متعلقہ ٹیکنالوجی کے شعبوں کی ترقی سے متعلق ہیں۔ اب تک ان ٹیکنالوجیز کو غیر ملکی کمپنیوں کا غلبہ سمجھا جاتا تھا۔ جیو کی طرف سے داخل کردہ پیٹنٹ کی بڑی تعداد سے پتہ چلتا ہے کہ جیو جیسی ہندوستانی کمپنی نے اب ٹیکنالوجی کے میدان میں خود کو عالمی رہنما کے طور پر قائم کیا ہے۔
جیو پلیٹ فارمز لمیٹڈ( جے پی ایل) کے سینئر وائس پریزیڈنٹ جناب آیوش بھٹناگر نے جے پی ایل کے لیے ایوارڈ وصول کرتے ہوئے کہا “یہ ایوارڈز جدت طرازی کے لیے ہماری وابستگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ ہم صرف ٹیکنالوجیز پر کام نہیں کر رہے ہیں؛ ہم ایسی صلاحیتوں کو تیار کر رہے ہیں جو 5جی، 6 جی اور ہمیں عالمی مقابلہ جات کے ذریعے قومی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گی۔”
ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ ہندوستانی حکومت 6جی وژن کو عملی جامہ پہنانے پر توجہ دے رہی ہے اور جیو اس وقت تکنیکی دوڑ میں سب سے آگے کھڑا نظر آرہا ہے۔ کمپنی نے ایک بیان میں کہا کہ جے پی ایل کی دانشورانہ املاک کی حکمت عملی حکومت ہند کے ‘وکست بھارت2047‘ کے وژن سے ہم آہنگ ہے تاکہ ہندوستان کو تکنیکی اختراعات، ڈیجیٹل تبدیلی اور مقامی تکنیکی صلاحیتوں کی ترقی کے ذریعے ایک خود انحصار اور ترقی یافتہ معیشت میں تبدیل کیا جاسکے۔