ابنِ علی سیّدنا حضرت امام حسین مجتبیٰ سبزِ کعبہ (ع) کے یومِ ولادت پر شاندار افطار پارٹی کا اہتمام

تاثیر 17  مارچ ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

کولکتہ 17/ مارچ (محمد نعیم) قادری ٹائمز اور “الور دیشا سوشل ویلفیئر فاؤنڈیشن” کی جانب سے سید الشہداء، امام حسین  (ع) کے یومِ ولادت کی مناسبت سے ایک شاندار افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا، جس میں عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
یہ روحانی محفل بروز اتوار کو کولکتہ کے ملی الامین گرلس کالج کے آڈیٹوریم ہال میں قادری ٹائمز کے مدیر، جناب سیّد منہاج حسین الحسینی کے زیرِ نگرانی منعقد ہوئی، جہاں علمائے کرام، سماجی شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا، جس کے بعد نعت اور منقبت خوانی کی گئی۔ علمائے کرام نے امام حسینؑ کی سیرتِ طیبہ پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کی قربانی، صبر، اور عدل و انصاف کے اصولوں پر گفتگو کی۔
اس بابرکت محفل میں ایران سے تشریف لائے بطورِ مہمانِ خصوصی ڈاکٹر طہٰ کبیری نے شرکت کی اور اپنے دلنشین آواز میں تلاوتِ قرآن پاک فرما کر حاضرین کے قلوب کو منور کیا۔ جبکہ محفل کے اختتام پر دعا کی سعادت مولانا آزاد کالج کے عربی شعبے کے سربراہ، پروفیسر ڈاکٹر پیرزادہ سیّد مصطفی مرشد جمال شاہ القادری نے حاصل کی۔
تقریب کے اہم شرکاء میں مغربی بنگال مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے صدر اور سابق وائس چانسلر، عالیہ یونیورسٹی، جناب الحاج ڈاکٹر ابو طاہر قمر الدین، پیرزادہ سیّد مامون مرشد القادری، پیرزادہ سیّد تفیمل الاسلام، مولانا ڈاکٹر صابر علی وارثی، معروف وکیل، کولکاتا ہائی کورٹ، ایڈووکیٹ امتياز احمد مُلا، ایڈووکیٹ انصار منڈل،  ایڈووکیٹ سیّد ناصر الاسلام، ایڈووکیٹ یوگی پرتیک مجمدار، مغربی بنگال حج کمیٹی کے رکن، محمد شہنواز، ترسن سنگھ، پیش امام مولانا صابر مصباحی، آر این ٹھاکر اسپتال کے ماہرِ امراضِ گردہ، سرجن ڈاکٹر ترشید علی جہانگیر، ڈاکٹر تنویر احمد، پروفیسر حیدر حسین کاظمی، ہیومن رائٹس کونسل کے صدر سیّد عاطف علی، ڈاکٹر نیلوفر، ڈاکٹر منہاج وارثی شامل تھے۔ متذکرہ بالا تنظیم کے اراکین میں صدر محمد جہانگیر، کامران حسین، معین اختر، سید حسن، عبدالقیوم انصاری، لکی علی، سلمان نیاز، محمد محمود اور شاکر عالم کے نام قابلِ ذکر ہیں۔