تاثیر 17 مارچ ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ ( پریس ریلیز) مولانا آزاد پارا میڈیکل ٹریننگ اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ پٹنہ کے کانفرنس ہال میں دعوت افطار کا اہتمام 2023اور2024 بیچ کے طلبا کی جانب سے کیا گیا۔دعوت افطار میں کثیر تعداد میں طلباشریک ہوئے۔ واضح رہے کہ پارا میڈیکل کالج میں دس روزہ نماز تراویح کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔ 2024فیزیو تھیراپی بیچ کے طالب علم حافظ زکریا امام نے تراویح کی نماز پڑھائی۔ کالج کے مینیجنگ ڈائرکٹر ایس حمیداللہ پالوی ، ڈائرکٹر بانی چندرشیکھر، کو آرڈینیٹر ڈاکٹر عقیل صدیقی، پرنسپل ڈاکٹر عنایت پالوی ان طلبا وطالبات کو مبارکباد دی۔ دعوت افطار میں ہاسٹل کے سپرنٹنڈنٹ انجینئر شبیر علی ، ڈاکٹر احمر امام، ڈاکٹر گورو کمار، ڈاکٹر وکی پرجاپتی شریک ہوئے۔ جب کہ تراویح میں لڑکیوں کا بھی خصوصی اہتمام کیاگیا تھا۔