تاثیر 29 مارچ ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 29 مارچ:ہندوستان نے ہفتہ کو اپنے ‘آپریشن برہما’ کے تحت ینگون میں زلزلہ سے متاثرہ میانمار کی مدد کے لیے 15 ٹن امدادی سامان پہنچایا۔ ہندوستانی فضائیہ کاسی-130J طیارہ ہفتہ کو یہ امدادی سامان لے کر ینگون پہنچا۔ اس میں خیمے، کمبل، سلیپنگ بیگ، کھانے کے پیکٹ، حفظان صحت کی کٹس، جنریٹر اور ضروری ادویات شامل ہیں۔
وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ٹویٹر پر تفصیلات کا اشتراک کرتے ہوئے لکھا، “آپریشن برہما – ہندوستان کل کے زبردست زلزلے سے متاثرہ میانمار کے لوگوں کی مدد کے لیے پہلے ذمہ دار کے طور پر کام کر رہا ہے۔ ہماری 15 ٹن امدادی سامان کی پہلی کھیپ میں خیمے، کمبل، سلیپنگ بیگ، کھانے کے پیکٹ اور ضروری ادویات شامل ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ آج ینگون میں سفیر ابھے ٹھاکر نے باضابطہ طور پر امدادی سامان کی پہلی کھیپ ینگون کے وزیر اعلیٰ یو سو تھین کے حوالے کی۔