اسرائیل نے حماس کے خلاف جنگ میں اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا

تاثیر 06  مارچ ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

مقبوضہ بیت المقدس،06مارچ : اسرائیل کے نئے فوجی سربراہ ایال زامیر نے اعتراف کیا ہے کہ حماس کو مکمل شکست نہیں دی جا سکی اور مشن ابھی مکمل نہیں ہوا۔
تل ابیب میں حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایال زامیر نے کہا کہ “حماس کو شدید نقصان پہنچایا گیا ہے، لیکن یہ تاحال ختم نہیں ہوئی، ہمارا مشن ابھی باقی ہے ۔
وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے بھی اس موقع پر کہا کہ اسرائیل کئی محاذوں پر لڑی جانے والی جنگ میں مکمل فتح کے لیے پرعزم ہے۔ یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب غزہ میں جاری جنگ بندی خطرے میں پڑتی دکھائی دے رہی ہے۔دوسری جانب، عرب رہنماؤں نے ایک منصوبے کی حمایت کی ہے جس کے تحت غزہ کی تعمیر نو فلسطینی اتھارٹی کے تحت کی جائے گی، تاہم اسرائیل اس تجویز کو مسترد کر چکا ہے۔