تاثیر 30 مارچ ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 30 مارچ: وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کے روز اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام ‘ من کی بات’ میں ہم وطنوں کو نئے ہندوستانی سال کی مبارکباد دی جو کہ چیترا مہینے کے شکلا پاکش کی پرتی پدا تاریخ سے شروع ہوتا ہے۔’ من کی بات’ کے 120ویں ایپی سوڈ میں وزیر اعظم نے کہا کہ آج سے چیترا نوراتری شروع ہو رہی ہے۔ 13 سے 15 اپریل کے درمیان ملک کے مختلف حصوں میں تہوار کی تقریبات ہوں گی۔ یہ پورا مہینہ تہواروں کا ہے۔ وہ ان تہواروں پر ہم وطنوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس دن ‘اوگادی’ تہوار کرناٹک، آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں بڑے دھوم دھام سے منایا جاتا ہے۔ مہاراشٹر میں ‘ گڑی پڈو’ منایا جاتا ہے۔ ہمارے متنوع ملک میں آنے والے دنوں میں آسام میں ‘ رونگالی بیہو’، بنگال میں ‘پویلا بوشاخ’ اور کشمیر میں ‘ نورے’ منایا جائے گا۔