تاثیر 10 مارچ ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) روہتاس ضلع کے تقریبا تمام اہم مقامات پر ہولی ملن کا انعقاد کیا جا رہا ہے چاہے وہ سیاسی پارٹیاں سماجی ادارے ہوں یا تعلیمی ادارے ہر جگہ ہولی ملن کی تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور لوگ ایک دوسرے کو ابیر گلال کے ساتھ ہولی کی مبارکباد پیش کر رہے ہیں، سہسرام کے جے ڈی یو دفتر میں جہاں ضلع صدر اجئے سنگھ کشواہا کی قیادت میں ہولی ملن پروگرام منعقد کیا گیا، عام آدمی پارٹی کے بین الاقوامی سکریٹری تیج پرتاپ نے اس موقع پر سبھی کو ابیر گلال لگا کر ہولی کی مبارکباد دی، پروگرام کی نظامت پارٹی کے سینئر لیڈر ستیہ کمار ستیہ نے کی ۔ ضلع کے ڈہری آن سون میں ابھینو کلا سنگم کی جانب سے بھی ہولی ملن کی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ روہتاس ضلع ہیڈکوارٹر سہسرام کے مقامی مہاراجہ گارڈن میں نیشنل آف جرنلسٹ کی روہتاس ضلعی یونٹ کی جانب سے ہولی ملن کی تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب میں موجود تمام یونین ممبران اور دیگر مہمانوں نے اپنے جذبات کا اظہار کیا اور کامیاب تقریب کیلئے یونین کے صدر اجیت کمار، جنرل سکریٹری ونود تیواری اور خزانچی امرجیت کمار کا شکریہ ادا کیا ۔ صدر اجیت کمار اور خزانچی امرجیت نے آنے والے ممبران کو جسمانی پوشاک دے کر انکی عزت افزائی کی ۔ پروگرام میں موجود مختلف اخبارات اور چینلوں کے بیورو چیف، آفس انچارج اور نامہ نگاروں میں سروج کمار پنکج، برجیش پاٹھک، انوراگ شرن، رجنی کانت پانڈے، روی کمار، سونا، ٹیپو سلطان، حیدر علی، چندن کمار، جتیندر تیواری اور پنکج کمار شامل تھے جنہوں نے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر ایک دوسرے کو ابیر گلال لگایا، رنگارنگ پروگرام کا لطف لینے کے ساتھ خوشی کا اظہار کیا اور ایک دوسرے کو ہولی کی مبارکباد دی ۔ پروگرام کی نظامت یونین کے جنرل سکریٹری ونود تیواری نے کی ۔