منشیات کے خلاف عوامی بیداری پھیلانے کی ضرورت

تاثیر 09  مارچ ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

کیرالا رپورٹرTVچینل کی نشہ مکت مہم میں جامعہ مرکز کی شرکت

کالی کٹ (عبدالکریم امجدی ) نئی نسل کسی بھی ملک کی معاشی ،تعلیمی ،اقتصادی اور سماجی فلاح وبہبودوترقی میں ریڑھ کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ۔لیکن اگر انہیں نشہ آور اور جرائم کی لت لگ جائے تو ملک وملت کے خطرناک ثابت ہوتے ہیں ۔ اس سلسلہ میں آج یہاں کالی کٹ وملبار ضلع کے مختلف ٹائون وقصبہ میں کیرالہ رپورٹر TVچینل کی منشیات کے خلاف جنگی پیمانہ پرمہم چلائی گئی ۔ اس مہم میں مکم ،منجری،اری کوڈ ،تھامرشری ،کنا منگلم ،جامعہ مرکز الثقافۃ اور کالی کٹ سمندر پر اختتام پذیر ہوا ۔نشہ مکت مہم ریلی کا جامعہ مرکز میں والہانہ خیر مقدم کیا گیا ۔ایڈوٹوریم ٹیم کے ذریعہ نوجوانوں اور دیگر لوگوں کونشے سے دور کرنے اور ملک وسماج کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے طلبا سمیت تمام شرکا کو سنکلپ دلایا گیا ۔جوائن ڈائیریکٹرمیڈیا اینڈ کمیونیکیشن جناب شمم کے کے نے رپورٹر TVچینل کے ذریعہ اٹھائے اقدامات کی سراہنا کی اور منشیات کے استعمال کے خلاف ایک مشترکہ تعاون بھی پیش کیا ۔انہوںنے بتایا کہ گرانڈ مفتی آف انڈیا کی سرپرستی میں ۲۴ ریاستوں کے طلبا کو سختی کیساتھ منشیات کے استعمال پر پابندی نافذ ہے ۔شمیم کے کے کہاکہ منشیات اور جرائم کی روک تھام کے لئے ضروری ہے کہ نشہ آور غیر قانونی اشیاء کی فروخت پر پابندی لگے ۔اس موقع طلبا نے اپنے ہاتھوں میں مختلف زبانوں کے بینر لے کر بیداری مہم میں حصہ لیا ۔جموں کشمیر کے عبدالرحمن نے کہاکہ نشہ آور چیزیں ہمارے صحت وسماج کے لئے ناسور ہے ، نوجوانوں کو اس کی لت کثرت سے ہورہی ہے ۔اس سے بچائواور بیداری کی سخت ضرورت ہے ۔ انہو ںنے کہاکہ نشہ نہ صرف ہمارے جسموں کو برباد کرتا ہے بلکہ سماج اور ملک کے لئے خطر ناک ہے ۔