تاثیر 06 مارچ ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
دربھنگہ(فضا امام) 6 مارچ:- شمالی بہار کے اہم ہوائی اڈے دربھنگہ اور حیدرآباد کے درمیان ہوائی سفر کرنے والے مسافروں کے لیے راحت کی خبر ہے۔ دربھنگہ اور حیدرآباد کے درمیان 10 مارچ سے ایک اور براہ راست پرواز شروع ہونے جا رہی ہے۔ اسپائس جیٹ ایئر لائنز نے نئی فلائٹ سروس کا اعلان کیا ہے۔ اس میں ٹکٹ بکنگ بھی شروع ہو گئی ہے۔10 مارچ کو، پرواز کے پہلے دن، حیدرآباد سے دربھنگہ کے لیے 6,487 روپے میں بکنگ کی جارہی ہے۔ جبکہ دربھنگہ سے حیدرآباد تک کے ٹکٹ 5,943 روپئے میں بک کئے جارہے ہیں۔ یہ پرواز حیدرآباد کے راجیو گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے دوپہر 12.35 بجے اڑان بھرے گی اور دوپہر 2.55 بجے دربھنگہ ایرپورٹ پہنچے گی۔ جبکہ یہ پرواز دربھنگہ ایرپورٹ سے دوپہر 3.30 بجے ٹیک آف کرے گی اور شام 5.50 بجے حیدرآباد پہنچے گی۔