تاثیر 13 مارچ ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
واشنگٹن ،13مار چ:امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کوکوئی بھی غزہ سے بے دخل نہیں کررہا ہے۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آئرلینڈ کے وزیراعظم مائیکل مارٹن کے ساتھ ملاقات کے دوران میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ غزہ سے کسی فلسطینی کو کوئی نہیں نکال رہا۔صدرٹرمپ نے سینیٹ میں اقلیتیوں کے قائد چک شومر کو طنزیہ طور پر فلسطینی قرار دیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس اور اسرائیل کے تنازعہ کو حل کرنے کیلئے فلسطینیوں کو غزہ سے بے دخل کرنے کی تجویز پیش کی تھی جس کی عرب ممالک کے ساتھ دنیا بھر کے ممالک نے مذمت کی تھی اور اس تجویز کو مسترد کر دیا تھا۔
اب صدر ٹرمپ نے اپنے سابقہ بیان سے رجوع کر لیا ہے اور وضاحت کرتے ہوئے سیدھے طور پر غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی کو مسترد کر دیا ہے۔