تاثیر 13 مارچ ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
واشنگٹن ،13مارچ :امریکی ریاست نیویارک کے دارالحکومت میں عدالت کے باہر ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین نے فلسطینی ایکٹیوسٹ محمود خلیل کی رہائی کا مطالبہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق مین ہیٹن کی وفاقی عدالت کے باہر مظاہرین کی بڑی تعداد جمع ہوگئی تھی جہاں محمود خلیل کی گرفتاری کے بعد پہلی سماعت ہو رہی تھی اور انہیں فلسطین کے حق میں فعال کردار ادا کرنے کی پاداش میں ملک بدری کے خطرات کا سامنا ہے۔مظاہرین نے محمود خلیل کی رہائی کے لیے نعرے لگائے اور کہا کہ اب محمود خلیل کو رہا کرو۔
عدالت میں مختصر سماعت کے دوران محمود خلیل کے وکیل رمزی قسیم نے کہا کہ ان کے مؤکل کو حراستی مقام سے اپنی قانونی ٹیم سے مشاورت کے لیے صرف ایک کال کی اجازت دی گئی ہے اور انہیں ریاست لوسیانا کے جنوبی علاقے میں زیرحراست ہیں۔وکیل نے کہا کہ محمود خلیل کے ساتھ ہونے والی کال بھی مکمل نہیں ہونے دی گئی اور اچانک کاٹ دی گئی، اس کال کو ریکارڈ اور حکومت کی جانب سے نگرانی کی جا رہی تھی۔