تاثیر 01 مارچ ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ ، یکم مارچ:بہار میں ہفتہ کی صبح بارش سے موسم بدل گیا ہے۔ راجدھانی پٹنہ میں بادلوں کا آنکھ مچولی جاری ہے۔ جس کی وجہ سے کبھی تیز دھوپ اور کبھی بادل نظر آتے ہیں۔ حالانکہ ایسا لگتا ہے کہ سردی تقریباً ختم ہو چکی ہے۔ہفتہ کی صبح اچانک بادلوں نے پٹنہ ، ویشالی ، بھوجپور سمیت کئی اضلاع میں موسلا دھار بارش ہوئی۔ پٹنہ ، سیوان، سارن، بھوجپور اور ویشالی اضلاع میں صبح 7 بجے تک ان اضلاع میں کچھ مقامات پر بارش ہوئی۔ اچانک بارش کے باعث درجہ حرارت بھی کچھ گر گیا۔ محکمہ موسمیات نے کئی اضلاع میں بارش کا یلو الرٹ بھی جاری کیا ہے۔پٹنہ کے موسمیاتی مرکز نے یکم مارچ 2025 کو کٹیہار، جموئی، بانکا، بھاگلپور، مونگیر اور نوادہ اضلاع میں ایک یا دو مقامات پر گرج چمک اور آسمانی بجلی کی وارننگ جاری کی ہے۔ ماہر موسمیات کے مطابق 02 مارچ کو ایک تازہ مغربی ڈسٹربنس شمال مغربی ہندوستان کو متاثر کرنے کا امکان ہے۔ مغربی ڈسٹربنس ، سائکلونک سرکولیشن اور مشرق میں بننے والی ٹف لائن کی وجہ سے بہار میں بارش کا موسم دیکھا جا رہا ہے۔ اس کا اثر آج بھی ہوگا۔ کل سے چند روز تک موسم خشک رہے گا۔