کنال کامرا کے خلاف ممبئی میں تین مقدمات درج

تاثیر 29  مارچ ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

ممبئی ، 29 مارچ : کامیڈین کنال کامرا کے خلاف ممبئی کے کھار پولیس اسٹیشن میں تین مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ یہ مقدمات ان کے حالیہ اسٹیج شو کے دوران کیے گئے تبصروں کے بعد درج کیے گئے، جس میں انہوں نے ایک پیروڈی گانے کے ذریعے مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ اور موجودہ نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کو نشانہ بنایا تھا۔
ذرائع کے مطابق ان میں سے ایک شکایت جلگاؤں شہر کے میئر کی جانب سے درج کرائی گئی ہے، جبکہ دیگر دو شکایات ناسک کے ایک ہوٹل مالک اور ایک تاجر کی جانب سے دی گئی ہیں۔