تاثیر 28 مارچ ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
غازی آباد، 28 مارچ: اتر پردیش کے غازی آباد ضلع میں آج صبح ایک ٹیکسٹائل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے تین افراد ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہوگئے۔ یہ ٹیکسٹائل فیکٹری بھوجپور تھانہ علاقہ کے دتیدی گاؤں میں ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس پہنچ گئی۔ مقتولین کے لواحقین نے فیکٹری کے باہر ہنگامہ آرائی کی۔ جھلسنے والے افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ غازی آباد کے اے سی پی گیان پرکاش رائے نے کہا کہ تحقیقات کے بعد ضروری کارروائی کی جائے گی۔
لواحقین کارروائی کے مطالبے پر بضد ہیں اور پولیس کو لاش اٹھانے کی اجازت بھی نہیں دی۔ انتظامیہ نے حالات پر قابو پانے کے لیے قریبی تھانوں سے پولیس فورس طلب کر لی ہے۔ اہل خانہ کا الزام ہے کہ کارکنوں کو حفاظتی سامان فراہم نہیں کیا گیا۔ پولیس تفتیش کر رہی ہے۔