تاثیر 23 مارچ ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
بجنور، 23 مارچ : تھانہ دھام پور علاقے کے تحت سوہاگ پور گاؤں کے قریب رات دیر گئے دو کینٹر گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، جس میں ایک ڈرائیور کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔
یہ حادثہ دھام پور-شیرکوٹ روڈ پر اس وقت پیش آیا، جب ہماچل پردیش کے چمبا ضلع کے تھانہ تیسا کا رہنے والا جان محمد لکڑی سے بھرے کینٹر کے ساتھ کاشی پور کی طرف جا رہا تھا۔ اسی وقت پیلی بھیت کا رہنے والا 30 سالہ شاداب گتے لے کر مظفر نگر کی طرف جا رہا تھا۔ رات تقریباً ایک بجے جب دونوں گاڑیاں سہاگ پور گاؤں کے قریب پہنچیں تو ان کی آمنے سامنے ٹکر ہو گئی۔
ٹکر اتنی شدید تھی کہ شاداب موقع پر ہی جاں بحق جبکہ جان محمد شدید زخمی ہوگیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی، لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا اور زخمیوں کو اسپتال پہنچایا۔ پولیس حادثے کی تحقیقات کر رہی ہے۔