مہاراشٹر میں قتل سمیت سنگین مقدمات میں ملوث، 40 لاکھ کے انعام یافتہ 4 نکسلی گرفتار

تاثیر 20  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

گڈچرولی، 20 اپریل:مہاراشٹر کے گڈچرولی ضلع کے پالی جنگل میں پولس نے ایک سی 60 کمانڈو کے قتل میں ملوث اور ان کے سروں پر کل 40 لاکھ روپے کے انعاموالے چار خطرناک نکسلیوں کو گرفتار کیا ہے۔ پولس سپرنٹنڈنٹ نیلوپاٹل نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔ گرفتار نکسلیوں کی شناخت سیلو مدیلا عرف راگھو (55)، اس کی بیوی جینی خراتم عرف اکھیلا (41)، جانسی تلنڈی عرف گنگو، اور منیلا گواڈے عرف سریتا (21) کے طور پر کی گئی ہے۔ مدیلا پر 20 لاکھ روپے، خراتم پر 16 لاکھ روپے، جبکہ تلنڈی اور گواڈے پر 2 لاکھ روپے فی کس انعام مقرر تھا۔