تاثیر 8 اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
کراچی، 08 اپریل : اس سال پاکستان سے تقریباً 89 ہزار عازمین حج کے لیے سعودی عرب جائیں گے۔ وفاقی حکومت نے آج اپنی تیاریوں کا اعلان کردیا۔ پہلی پرواز (نمبر ای آر 1611) 29 اپریل کی رات 10 بجکر 15 منٹ پر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہوگی۔ اس میں 285 عازمین شرکت کریں گے۔
دی نیوز انٹرنیشنل اخبار کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی مرحلے کے دوران تمام حج پروازیں مدینہ ایئرپورٹ کی طرف روانہ ہوں گی۔ جدہ ایئرپورٹ پر پروازیں 14 مئی سے شروع ہوں گی۔ پاکستان کی وزارت مذہبی امور نے فلائٹ کے پورے شیڈول کی منظوری دے دی ہے۔ یہ فہرست آج سے پاک حج موبائل ایپلیکیشن پر دیکھی جا سکتی ہے۔