پہلگام حملے کے بعد عامر خان کی فلم ستارے زمین پر کا ٹریلر ریلیز ملتوی

تاثیر 30  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

ممبئی30اپریل،22 اپریل کو کشمیر کے پہلگام میں دہشت گردوں نے حملہ کیا۔ حملے میں 26 سیاح ہلاک اور متعدد افراد شدید زخمی ہو گئے۔ مہاراشٹر کے چھ سیاح بھی مرنے والوں میں شامل ہیں۔ اس دہشت گردانہ حملے سے پورے ملک میں غم و غصہ پھیل گیا۔ بالی ووڈ کی مشہور شخصیات نے بھی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے بدلہ لینے کا مطالبہ کیا۔ عامر خان کی فلم ستارے زمین پر کا ٹریلر رواں ہفتے ریلیز ہونا تھا لیکن اب دہشت گرد حملے کے پیش نظر ٹریلر کی لانچنگ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔