تاثیر 26 اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
عمان (اردن)، 26 اپریل:ہندوستانی باکسنگ ٹیم نے پہلی ایشیائی انڈر 15 اور انڈر 17 باکسنگ چمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جس کا انعقاد عالمی باکسنگ کے ذریعہ تسلیم شدہ نئی ایشین باکسنگ باڈی کے ذریعہ کیا گیا ہے اور اب تک اس نے کل 43 تمغے حاصل کئے ہیں۔ باکسنگ فیڈریشن آف انڈیا (بی ایف آئی) کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق مقابلے کے ساتویں دن مزید چار ہندوستانی باکسر سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ہندوستان نے اب انڈر 15 زمرہ میں کم از کم 25 اور انڈر 17 زمرے میں 18 تمغوں کا یقین دلایا ہے کیونکہ سیمی فائنل میں پہنچنے والے تمام کھلاڑی کم از کم کانسی کے تمغے کے حقدار ہیں۔