حیدر گنج کڑاہ نالندہ میں کامیابی کے ساتھ ہوا حلسہ فروغ تعلیم،آل بہار بنگال جھار کھنڈ مشاعرہ،انعامات تقسیم طلباء طالبات

تاثیر 28  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

           بہارشریف ( تاثیر نیوز سروس ) الامان  اکیڈمی اسکول حیدر گنج کڑاہ ضلع نالندہ بہار کا پہلا حلسہ فروغ تعلیم و آل بہار بنگال جھار کھنڈ مشاعرہ  و انعامات تقسیم  طلباءو طالبات مورخہ 26 اپریل بروز سنیچر بوقت 11 بجے دن  شروع ہوا اور شام کے پانچ بجے اختتام پزیر  ہوا ۔ جلسہ و مشاعرہ کی صدارت  مشہور و معروف شاعر و ادیب پیر طریقت محترم  جناب سید غفران اشرفی سجادہ نشیں خانقاہ چشتیہ نظامیہ  درویشیہ کریمیہ بیتھو شریف گیا نے فرمائی ۔ جلسہ کی نظامت عالمی شہرت یافتہ مشہور و معروف شاعر و ادیب رئیس اعظم حیدری کولکاتا نے بہ طرزاحسن انجام دئے ۔ مشترکہ طور پر مشاعرہ کی نظامت  مشہور و معروف شاعر و ادیب اثر فریدی پٹنہ اور خالق حسین پردیسی گیا نے انجام دئے ۔ جلسہ کا آغاز  حافظ محمد مضمل کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا بعدہ ڈاکٹر اعجاز احمد نے نعت پاک کا نذرانہ بیش کیا، اکیڈمی کی طلبات  نے بھی بہترین ترنم کے ساتھ تعلیم پر مبنی شاندار نظم پیش کی، اسکے بعد رئیس اعظم حیدری کولکاتا نے نظم بعنوان الامان اکیڈمی حیدر گنج کڑاہ اپنے مخصوص انداز میں پیش کئے جسے سامعین نے پسند کیا اور داد و تحسین سے نوازا ۔ صدر مہمان خصوصی مہمان ذیشان کے ہاتھوں فرسٹ سکنڈ تھرڈ ڈویژن سے پاس ہونے طلبا و طالبات  کے ساتھ اسکول کے سبھی بچوں کو انعام و اعزازات سے نوازا گیا، اسکےبعد مہمان خصوصی جناپ امتیاز احمد کریمی پٹنہ سابق چئر مین بہار پبلک سرو س کمیشن نے فروغ تعلیم کے موضوع پر بہت ہی پر مغز تقریر  کی، انہوں نے گارجین  اور سامعین حضرات سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے بچو ں کو ایک روٹی کیوں نہ کھلانا پڑے مگر اپنے بچوں کو تعلیم سے آراستہ و پیراست ضرور ہ کریں تبھی آپ کے بچے پڑھ لکھ کر ہر شعبہء حیات  میں بہتر ڈھنگ سے کام  انجام دیں پائینگے، دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دین کی تعلیم بھی دلانی ہے تو ہر معاملے میں انصاف کرنے والے ہونگے
 مقرر خاص مفسر قرآن مفتی خالد اعظم حیدری  انچارج  آل انڈیا  علماء بورڈ مغربی بنگال نے کہا کہ اصل تعلیم دین کی تعلیم ہےجو آپ کی آخرت کو سنوار کر جنت میں لے جانے والی ہوگی، شرط ہے کہ اس تعلیم پر مکمل طور پر صالح عمل ہو اور اسکے ساتھ ساتھ  دنیاوی تعلیم  بھی حاصل کرنی ہے، موجود دور میں اسکی اشد ضرورت ہے، اگر آپ  دنیا کی تعلیم  حاصل نہیں کرینگے تو آپ دنیا سے محروم  رہینگے، زندگی گزار نے کے لئے  روزگار بھی چاہئے، ہر شعبہء حیات میں آپ جب رہینگے تو انصاف کر سکینگے، آج کل لڑکیوں کے لئے بھی دنیاوی  تعلیم بہت ضروری ہے، بہترین ڈاکٹر بن کر عورتیں پردہ کے ساتھ علاج کرنے والی بنینگی اور لیڈی ٹیچر بن کر بھی آپ لڑکیوں کو پڑھا نے میں مدد گار ثابت ہونگی ۔ مہمان ذی شان سید عرفان شیر خادم قوم و ملت  متولی شہزادی بیگم وقف اسٹیٹ نے کہا کہ آپ اپنی لڑکیوں کو دنیاوی تعلیم  ضرور دیں، اس سے
یہ ہوگا کہ آپ کی لڑکیوں کو اچھا رشتہ ملیگا،
میں ایک  مثال دیتا ہوں کہ  ایک عورت میرے پاس آئی  انکی تین بیٹیاں تھیں اور کہنے لگیں کہ میری اتنی صلاحیت نہیں کہ میں اپنی بیٹیوں کو  پڑھا سکوں آپ میری مدد کریں، میں نے انکو مدد کی اللہ کے کرم سے انکی تینوں بیٹیا ں گریجویشن کر لی اور اچھے گھروں میں رشتہ ہوا اور شادی ہوئی، اسی طرح اپنے بچو ں کو آپ لوگ تعلیم دلا ئیں، مدد لینا پڑے مدد لیں بھوکا رہنا بڑے تو بھوکے رہیں مگر اپنے بچوں کو ضرو تعلیم دلائیں ۔ اخیر میں صدر محترم نے کہا کہ  سب سے پہلے میں رئیس اعظم حیدری کولکاتا اور انکی ٹیم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، آج کا پروگرام بہت عمدہ ہے، بچوں کو حوصلہ افزائی کے لئے انعامات  سے نوازنا اور فروغ تعلیم کے عنوان سے جلسہ کا انعقاد کرنا اور اسکے ساتھ ادبی  محفل سجانا، یہ تینوں پروگرام احسن طریقے سے انجام پزیر ہوا جسکے لئے آپ تمام اراکین کو ایک بار اور مبارک باد پیش کرتا ہوں کہ عمدہ گفتگو ہوئی خصوصاً تعلیم کے تعلق   سے اور شعراء نے بھی عمدہ کلام پیش کیا جو قابل تحسین ہے اور  سارے مہمان و مقرر شعرائے کرام بھی مبار ک باد کے مستحق ہیں، میں اتنا ہی کہونگا کہ آپ لوگ اپنے بچوں  کو جیسے بھی ہو تعلیم سے انہیں آراستہ و پیراستہ کریں کل یہی بچے اپنے خاندان کو تعلیم یافتہ بنائینگے، اسی سے  سماج میں تبدیلی اور خوشحالی آئیگی ساتھ ہی دین تعلیم بھی حاصل کریں  تاکہ دنیا کے ساتھ سبھی کا آخرت بھی عمدہ ہو، اخیر میں یہی کہونگا کہ رئیس اعظم حیدری صاحب کو آپ پکڑ کر رکھیں اس آدمی کے اندر وہ ساری صلاحیتں موجود ہیں جس سے سماج میں تعلیمی بیداری آئیگی، رئیس اعظم حیدری کو میں قریب سے جانتا ہوں اور پوری دنیا انہیں جانتی ہے اور انکے ذریعہ سے آپ کے گاؤں حیدر گنج کڑاہ کو  امریکہ کینڈا جرمن  ملیشیا تھالئن لینڈ ہندوستان پاکستان اور پوری دنیا رئیس اعظم حیدری  کےحوالے سے حیدرگنج کڑاہ کو جاننے لگی ہے، یہ آپ لوگوں کے لئے اور رئیس اعظم حیدری کے لئے بھی فخر کی بات ہے، انہیں کے شعر سے اپنی بات ختم کرتا ہوں ۔ اشجار  علم آپ لگانا نہ بھولئے۔ سائہ  ملیگا اوپر تو نیچے ملے گا پھل، خدا حافظ ۔ پر گرام میں ایک خاص مہمان  محمد مرغوب علمی ڈپٹی مجسٹریٹ اینڈ ڈپٹی  کلکٹر ہگلی مغربی بنگال بھی شریک بزم رہے، انہوں نے کہا کہ بہت عمدہ پروکرام رہا ہر اعتبار سے جسکے لئے میں تمام لوگوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔ مشاعرہ میں جن شعرائے کرام  اپنے کلام بلاغت سے نوازا انکے اسمائے گرامی مندرجہ ذیل ہیں صدر محترم غفران اشرفی بیتھو شریف گیا، مہمان خصوصی بے نام گیلانی بہارہشریف، مہمان ذی وقار مصلح الدین کاظم  بہار اسٹیٹ  یونیور سٹی سروس کمیشن پٹنہ، اختر امام انجم ایڈو کیٹ صحافی شاعر و ادیب سہسرام، صابر سہرساوی پٹنہ، اثرفریدی پٹنہ، خالق حسین پردیسی
 مہمان ذی‌ شان شاعرعرفان مان پوری گیا، ڈاکٹر احسان اللہ دانش گیا، تنویر ساکت بہار شریف، وسیم الحق اصغر نالندوی، نو نیت کرشن و دیگر سامعین حضرات
 صدر الامان ٹرسٹ اور خازن الامان کلکتہ مختار عالم کے ہدیہ تشکر پر بحسن خوبی تینوں پروگرام شام 5 بجے اختتام پزیر ہوا ۔ منتظمین میں خاص تھے پرنسپل الامان اکیڈمی مقصود عالم، سکریٹری محمد سجاد، ماسٹر کلیم الدین، نفیس احمد سابق ریلوے اسٹیشن ماسٹر، ماسٹرمحمد ندیم، ابوالمظفر عرف عالم بھائی اور اسکول کے اسٹاف وغیرہ پروگرام کو کامیاب بنانے میں پیش پیش رہے جو  سب کے سب  قابل مبارک باد ہیں ۔