تاثیر 6 اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 06 اپریل : انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 میں مشکلات کا شکار ممبئی انڈینز کے لیے بڑی راحت کی خبر ہے۔ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر جسپریت بمراہ پیر کو ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے خلاف میچ سے قبل ٹیم میں شامل ہو گئے ہیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ بمراہ نے بنگلورو میں سینٹر آف ایکسی لینس (سی او ای) میں بی سی سی آئی کے طبی عملے سے کلیئرنس ملنے کے بعد ہفتہ کو ممبئی انڈینز میں شمولیت اختیار کی ہے۔
پانچ بار کی چیمپئن ممبئی انڈینس نے اتوار کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ‘ایکس’ پر بمراہ کی واپسی کی خبر شیئر کی۔ بمراہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ٹیم نے کیپشن میں لکھا، ‘جنگل کا بادشاہ اپنی بادشاہی میں واپس آگیا ہے۔’
ی ایس پی این کرک انفو کے مطابق، بمراہ اپنی واپسی کا شیڈول بنانے کے لیے ممبئی انڈینز کے معاون عملے کے ساتھ رابطہ کریں گے جس کی قیادت مہیلا جے وردھنے کر رہے ہیں۔ بمراہ آسٹریلیا کے دورے پر سڈنی ٹیسٹ کے دوران زخمی ہو گئے تھے۔ اسے اپنی کمر کے نچلے حصے میں تکلیف تھی۔ اس کے بعد بمراہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی بھی نہیں کھیل سکے تھے۔ وہ جنوری سے سی او ای میں بحالی کے عمل سے گزر رہے تھے۔