نیشنل ہائی وے پر کار کی ڈکی سے نوجوان کی جلی ہوئی لاش برآمد

تاثیر 19  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

امریا، 19 اپریل :مدھیہ پردیش کے امریا ضلع سے گزرنے والی قومی شاہراہ 43 پر پالی تھانہ علاقے کے گھنگھوٹی چوکی کے تحت جے کے کمپلیکس کے نزدیک گھنگھوٹی اور شہڈول کے درمیان ہفتہ کو سڑک کے کنارے کھڑی ایک ا?دھی جلی ہوئی کار کی اطلاع ملنے پر، پالی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے گاڑی کی تلاشی لی تو اس کی ڈکی میں نامعلوم نوجوان کی جلی ہوئی لاش ملی۔ اس کی اطلاع پالی ایس ڈی او پی کو دی گئی اور انہوں نے ایف ایس ایل ٹیم، فنگر پرنٹ ایکسپرٹ اور باقی سب کو مطلع کیا۔ سب نے موقع پر پہنچ کر اپنا کام شروع کر دیا۔