تاثیر 27 اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
ہوڑہ، 27/ اپریل (تاثیر بیورو) کشمیر کے پہلگام علاقے میں معصوم بھارتی شہریوں پر دہشت گردانہ حملے کے خلاف مرکزی ہوڑہ اقلیتی برادری کی جانب سے ایک پُرامن مگر پُرجوش احتجاجی جلسہ کا انعقاد 26 اپریل 2025 کو شام پانچ بجے پھانسی تلہ موڑ پر کیا گیا۔
یہ جلسہ “سینٹرل ہاوڑہ ترنمول کانگریس اقلیتی سیل” کے زیر اہتمام منعقد ہوا، جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور دہشت گردی کے خلاف اپنی یکجہتی اور مذمت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر سینٹرل ہوڑہ ترنمول کانگریس اقلیتی سیل کے صدر عبدالقیوم انصاری نے اپنے خطاب کے دوران کشمیر میں ہونے والے المناک سانحے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی انسانیت کے خلاف سب سے بڑا جرم ہے۔ جبکہ سابق کونسلر محترمہ عصمت آرا بیگم نے کہا کہ مرکزی ہوڑہ کی اقلیتی برادری پوری مضبوطی کے ساتھ دہشت گردی کی مخالفت میں متحد ہے اور ملک میں امن، بھائی چارے اور محبت کے فروغ کے لیے ہر ممکن جدوجہد جاری رکھے گی۔ دیگر مقررین میں ایڈووکیٹ دیبولینا چٹرجی، ابھیشک چٹرجی، جلسے کے کنوینر جے بی اسلام الدین لالا اور سابق چیئرمین ہوڑہ میونسپل کارپوریشن کے گوتم دتہ شامل تھے۔ جلسے کے دیگر اہم شخصیات میں سویک رائے، رئیس عالم سنی، ماسٹر خورشید انور، ماسٹر شمس الہدیٰ، منوج کمار ساکتیل، سردار امرجیت سنگھ، گرو چرن سنگھ، اتتو خان، تنویر علی خان، انتخاب عالم عرف لڈن ، ظفر بخش، زین العابدین، محمد ذاکر، محمد حسین، حاجی پرویز، ببلو خان حسرت علی، ناصر خان، وسیم اکرم، محمد شاہد اور محمد صدام موجود تھے۔
جلسے کا اختتام متاثرین کی مغفرت اور ملک میں دائمی امن و امان کے لیے دعا کے ساتھ کیا گیا۔

