وزیر اعلیٰ نے قدیم ہندوستانی تاریخ کے راجا اشوک کو خراج عقیدت پیش کیا

تاثیر 5  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 5 اپریل: عظیم حکمراں سمراٹ اشوک کے یوم پیدائش کے موقع پر منعقدہ ایک ریاستی تقریب میں گورنر عارف محمد خان اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار نیسمراٹ اشوک کنونشن سینٹرواقع ان کے مجسمہ پر گلپوشی کر عظیم حکمراں سمراٹ اشوک کو خراج عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری، نائب وزیر اعلیٰ وجے کمار سنہا، بہار قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر نند کشور یادو، آبی وسائل اور پارلیمانی امور کے وزیر وجے کمار چودھری، قانون ساز کونسلر سنجے کمار سنگھ عرف گاندھی جی سمیت کئی معززین اور سماجی کارکنوں نے عظیم قائد کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے فنکاروں کی جانب سے آرتی پوجن، بھجن کیرتن اور حب الوطنی کے گیت پیش کئے گئے۔