شملہ میں کانگریس کاہلہ بول، انوراگ ٹھاکر کے خلاف نعرے بازی

تاثیر 4  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

شملہ، 4 اپریل : ہمیر پور کے ایم پی اور سابق مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر کے کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے پر کیے گئے تبصرے پر سیاسی ہنگامہ کھڑا ہو گیا ہے۔ اس بیان پر سخت اعتراض ظاہر کرتے ہوئے ہماچل پردیش کانگریس نے راجدھانی شملہ میں زبردست مظاہرہ کیا۔
جمعہ کو کانگریس پارٹی کے سینکڑوں کارکن شملہ کے ڈپٹی کمشنر آفس کے قریب جمع ہوئے اور انوراگ ٹھاکر کے خلاف نعرے لگائے۔ اس موقع پر ریاستی کانگریس صدر پرتیبھا سنگھ، نائب وزیر اعلی مکیش اگنی ہوتری اور کابینی وزیر وکرمادتیہ سنگھ بھی موجود تھے۔ رہنماؤں نے ٹھاکر کے بیان کو غیر مہذب قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔