گیس ایجنسی ڈکیتی میں ملوث بدمعاش پولیس انکاونٹرکے دوران گرفتار

تاثیر 20  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

بارہ بنکی، 20 اپریل: لودھیشور گیس ایجنسی میں 27 مارچ کو ہونے والی ڈکیتی میں ملوث ڈاکوؤں میں سے ایک کو سواٹ کی نگرانی اور رام نگر پولیس اسٹیشن کی ٹیم نے سنیچر کی رات دیر گئے انکاؤنٹر کے دوران گرفتار کیا۔ مقابلے کے دوران گولی لگنے سے مجرم زخمی ہوگیا۔ اسے علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس نے ایک غیر قانونی پستول، ایک خول، دو زندہ کارتوس، ایک موٹر سائیکل اور 6,500 روپے کی نقدی برآمد کی۔
اس سلسلے میں ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (نارتھ) وکاش چندر ترپاٹھی نے بتایا کہ ہفتہ کی رات دیر گئے چیکنگ کے دوران سوات سرویلنس اور رام نگر پولس اسٹیشن کی مشترکہ ٹیم نے ایک مشکوک شخص کو لاہڑا موڑ کے قریب موٹر سائیکل کے ساتھ کسی کا انتظار کرتے ہوئے دیکھا۔ پولیس کو موقع پر پہنچتا دیکھ کر شخص بھاگنے لگا اور گرفتاری سے بچنے کے لیے پولیس پر فائرنگ کردی۔ پولیس ٹیم کی فائرنگ سے مجرم کو ٹانگ میں گولی لگی۔ وہ زخمی ہو گیا۔ انکاؤنٹر میں زخمی ہونے والا شخص روہت کمار عرف روہت جاٹ ہے جو پنڈاراول شکارپور تھانہ چھتاری ضلع بلند شہر کا رہنے والا ہے۔