تاثیر 29 اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 29 اپریل: دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے آج اندرلوک میٹرو اسٹیشن کے قریب سے سنگھل پور تک نجف گڑھ ڈرین کا معائنہ کیا۔ لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ اور بی جے پی رکن پارلیمنٹ پروین کھنڈیلوال ان کے ساتھ موجود تھے۔اس دوران لیفٹیننٹ گورنر سکسینہ نے کہا کہ شالیمار باغ ایک تاریخی مقام ہے۔ پچھلی بار یہ جگہ بہت خراب حالت میں تھی۔ پھر فیصلہ ہوا کہ اس جگہ کی تزئین و آرائش کی جائے گی۔ یہاں ایک سال سے کام جاری ہے۔ ڈی ڈی اے اس میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ ایک دو ماہ میں کام مکمل ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی دہلی کی شان کو واپس لانے کی کوشش کر رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کی قیادت میں دہلی جلد ہی ایک خوبصورت شہر کے طور پر نظر آئے گا۔ ریکھا گپتا نے مقامی لوگوں سے بات کی اور عہدیداروں کو مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت دی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صرف کاغذوں پر منصوبے بنانا کافی نہیں، جب تک افسران زمین پر کام نہیں کریں گے حالات بہتر نہیں ہوں گے۔

