گراؤنڈ زیرو کو شائقین نے نظر انداز کیا، باکس آفس پر رفتارسست

تاثیر 29  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

ممبئی، 29 اپریل :اس وقت سینما گھروں میں کئی فلمیں شائقین کو خوب محظوظ کر رہی ہیں۔ 25 اپریل کو ریلیز ہونے والی عمران ہاشمی کی فلم ‘گراؤنڈ زیرو’ کو لے کر شروع میں شائقین میں کافی جوش و خروش تھا، لیکن بعد میں یہ جوش ٹھنڈا ہوگیا۔ فلم نے باکس آفس پر سست آغاز کیا اور اپنے پہلے دن توقعات پر پورا نہیں اتر سکی۔ تاہم ویک اینڈ کے دوران اس کی کمائی میں معمولی اضافہ ہوا لیکن چوتھے دن تک ‘گراؤنڈ زیرو’ کا بزنس لاکھوں میں کم ہوگیا۔باکس آفس ٹریکر ساکنلک کے مطابق عمران ہاشمی کی فلم ‘گراؤنڈ زیرو’ نے ریلیز کے چوتھے دن یعنی پہلے پیر کو صرف 70 لاکھ روپے کمائے۔ اس کے ساتھ ہی فلم کا کل باکس آفس کلیکشن 5.90 کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے۔ فلم نے اپنے پہلے دن ?1.15 کروڑ، دوسرے دن ? 1.90 کروڑ، اور تیسرے دن ? 2.15 کروڑ کی کمائی کی۔ تقریباً 50 کروڑ روپے کی لاگت سے بننے والی اس فلم کے لیے یہ اعداد و شمار مایوس کن کہے جا سکتے ہیں۔ ابتدائی جوش و خروش کے باوجود، ‘گراؤنڈ زیرو’ سامعین کی بڑی تعداد کو اپنی طرف متوجہ کرنے میں ناکام رہا۔