کیا ریت لال یادو کا انکاونٹر کرنے پہنچی تھی پولیس؟ ایم ایل اے کی اہلیہ نے لگایا الزام

تاثیر 13  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 13اپریل:بہار کے پٹنہ میں آر جے ڈی ایم ایل اے ریت لال یادو کے گھر پر چھاپہ ماری کے بعد یہ معاملہ زور پکڑ لیا ہے۔ ایم ایل اے کی اہلیہ رنکو دیوی نے پٹنہ پولیس پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ رنکو دیوی نے صاف صاف کہا کہ پٹنہ پولیس ایم ایل اے ریت لال یادو کا انکاونٹر کرنے آئی تھی۔
ایم ایل اے کی اہلیہ نے کہا کہ اتنے پولیس والوں کی میرے گھر آنے کی کیا ضرورت تھی۔ اتنی پولیس دہشت گردوں کے ٹھکانے پر جاتی ہے۔ ہم لوگ دہشت گرد کو نہیں رکھے تھے۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ پولیس میرے شوہر کو مارنے آئی تھی۔
آر جے ڈی ایم ایل اے کی اہلیہ رنکو دیوی نے کہا کہ بہار اسمبلی انتخابات چھ ماہ بعد ہونے والے ہیں۔ اس لیے ایسا کیا جارہا ہے تاکہ میرے شوہر کو کسی بھی طریقے سے ہٹایا جا سکے۔ اس کی وجہ سے دانا پور سیٹ خالی ہو جائے گی۔ سیاسی دباو? پر میرے شوہر کے خلاف سازش کی جا رہی ہے۔رنکو دیوی نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ میرے شوہر نے جیل سے واپس آنے کے بعد ایسا کچھ نہیں کیا تو پھر انہیں کیوں ہراساں کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے پولیس پر بدتمیزی کا الزام لگایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بیٹی کی شادی میں جو گفٹ ملا تھا اسے بھی پھاڑ دیا گیا۔ کپڑا چھوڑ کر ساری رقم نکال لئے ہیں۔ چھاپہ ماری کے دوران ملنے والی نقدی کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ 3 لاکھ 30 ہزار روپے ملے ہیں۔ سارے پیسے میرے سامنے گنے جا چکے ہیں۔ میں نے دستخط بھی کیے ہیں لیکن پولیس کہہ رہی ہے کہ 10.5 لاکھ روپے برا?مد ہوئے ہیں۔ پولیس پر سوال اٹھاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے شوہر نے ایسا کیا کر دیا کہ اتنی فورس پہنچ گئی۔ کیا یہاں کوئی سرحدی لڑائی ہو رہی تھی؟
جمعہ کے روز پٹنہ کے دانا پور میں ریت لال یادو کے گھر پر چھاپہ ماری کی گئی۔ پٹنہ پولیس کے مطابق گھر سے تقریباً 10.5 لاکھ نقد ، 77.5 لاکھ روپے کا چیک ، 6 بلیک چیک ، 14 ڈیڈ اور معاہدے کے کاغذات ، 17 چیک بک ، 5 اسٹامپ اور 6 پین ڈرائیو اور ایک واکی ٹاکی برآمد ہوئی ہے۔یہ چھاپہ ماری عدالت کی ہدایت پر کی گئی تھی۔ اس دوران تقریباً 200 پولیس اہلکار اور افسران موجود تھے۔ دراصل پٹنہ کے ایک بلڈر نے کھگول تھانہ میں ایک درخواست دی تھی جس میں انہوں نے تاوان اور قتل کی دھمکی کی اطلاع دی تھی۔ ایم ایل اے ریت لال یادو ، ان کے بھائی ، ایک بھتیجے اور ایک ساتھی کے خلاف ایف ا?ئی ا?ر درج کی گئی تھی۔